google.com, pub-8027888829699698, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ارکان اسلام - History Finder

ارکان اسلام

 ارکان اسلام

ارکان اسلام پانچ ہیں ، انکی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے ان کے نام یہ ہیں :

(۱) توحید و رسالت (۲) نماز (۳) روزہ

 (۴) زکوۃ (۶) حج 

نماز : 

نماز فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی عجز و نیاز ضد دعا عبادت کے ہیں ، نماز کو عربی میں الصلوۃ کہتے ہیں ، الصلاۃ کا مادہ صلی ہے ۔ دعاؤں اور برکت عبادت گاہ کے ہیں ۔ اسلام سے قبل دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں ہے جس میں نماز کو اہمیت نہ دی گئی ہو ۔ کیونکہ وہ مذاہب خاص خاص قوموں اور وقتوں تک ہی محدود تھے ۔ اس لیۓ ان کے اندر سے عملاً اس کی اہمیت جاتی رہی ۔ قرآن مجید کے مطابق جب اہل دوزخ کے فرشتے پوچھیں گے کہ کہ تمہیں کس چیز نے جہنم میں ڈالا لا تو ان کا جواب ہوگا کہ ہم نمازوں میں سے نہ تھے ۔ نماز 27 رجب المرجب نبوت کے بارہویں سال معراج کی رات فرض ہوئی ۔ نماز پڑھنے کے لئے قرآن مجید کی اقامت الصلوۃ کے الفاظ پیش کیے ہیں ہیں جن کے معنی ہیں نماز کو اس کے تمام آداب و شرائط اور ارکان کے ساتھ ادا کرتا ہے ۔ پانچ وقت کی نمازوں میں ۱۷ رکعتیں فرض ہیں ، جب کہ کوئی 48 رکھتے ہوتی ہیں ۔ جن کی ترتیب کچھ یوں ہے

(۱) نماز فجر

(۲) نماز ظہر 

(۳) نماز عصر 

(۴) نماز مغرب 

(۵) نماز عشاء

(۱) نماز فجر

 ترتیب ؛ 2 سنت 2 فرض ۔ ٹوٹل رکعتیں 4 ہیں ۔

(۲) ظہر : 

ترتیب ؛ 4 سنت ، 4 فرض ، 2 سنت ، 2 نفل ۔ ٹوٹل رکعتیں 12 ہیں ۔

نماز جمعہ : نماز جمعہ کی 2 رکعت ہوتی ہیں ۔ جمعہ والے دن نماز ظہر کی رکعات کی ترتیب کچھ اس طرح ہوتی ہیں ۔

ترتیب : 4 سنت ، 2 فرض ، 4 سنت ، 2 سنت ، 2 نفل ۔ ٹوٹل رکعتیں 14 هو جاتی ہیں ۔ 

(۳) عصر : 

ترتیب ؛ 4 سنت ، 4 فرض ۔ ٹوٹل رکعتیں 8 ہیں ۔

(۴) مغرب : 

ترتیب ؛ 3 فرض ، 2 سنت ، 2 نفل ۔ ٹوٹل رکعتیں 7 ہیں ۔

(۵) عشاء

ترتیب : 4 سنت ، 4 فرض ، 2 سنت ، 2 نفل ، 3 وتر ، 2 نفل ۔ ٹوٹل رکعتیں 17 ہیں ۔ 

رمضان المبارک میں عشاء کی نماز میں تراویح بھی پڑھی جاتی ہیں ۔ جن کی تعداد 20 ہے ۔ جس میں ہر 2 رکعت کے بعد سلام پھیرا جاتا ہے ۔ رمضان المبارک میں عشاء کی نماز نماز کی ترتیب کچھ یوں ہے ، 

ترتیب : 4سنت ، 4 فرض ، 2 سنت ، 2 نفل ، نماز تراویح 20 رکعت ، 3 وتر ، 2 نفل ۔ ٹوٹل رکعتیں 37 ہیں ۔ 

 اذان سب سے پہلے مسجد نبوی میں دی گئی ، اور اسلام کے سب سے پہلے مؤذن حضرت سیدنا بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ ہے ۔ جنہوں نے سب سے پہلے مسجد نبوی میں آذان دینے کا شرف حاصل کیا ۔ نماز جمعہ وہ نماز ہے جس میں دو اذانیں ہوتی ہیں ۔ اذان کے کلمات وحی کے ذریعے نہیں بلکہ ایک صحابی کے مشورے سے مقرر ہوئے وہ صحابی دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ تھے ۔ دن کی روشنی میں تین نمازیں پڑھی جاتی ہے ہے نماز ظہر اور نماز عصر اور نماز عید ۔ نماز تراویح کو جماعت کے ساتھ 14 ہجری میں لازم کیا گیا ۔ نماز جنازہ کی پہلی اور دوسری تکبیر کے درمیان ثناء ، دوسری اور تیسری تکبیر کے درمیان درود اور تیسری اور چوتھی تکبیر کے درمیان میت کے لئے دعا پڑھی جاتی ہے ۔  

Raja Arslan

0 thoughts on “ارکان اسلام”

Leave a Comment