حضرت ابو ذر غفاری ؓ کا تعارف
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا اصل نام جندب اور کنیت ابو ذر تھی ۔ سب سے پہلے اسلام لانے والے چوتھے یا پانچویں صحابی کے طور پر مشہور ہوئے ۔ بڑے عالم ، زاہد ، ، حق گو اور مہمان نواز تھے ۔ آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے بحثیت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سن کر اپنے بھائی کو تحقیق حال کے لئے مكہ بھیجا ، پھر خود حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا ۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اپنے قبیلے میں واپس جا کر اشاعت اسلام کی غرض سے رات دن کام کرتی رہتے ۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی غیر حاضری میں ایک دو بار آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو مدینہ کا امیر بھی مقرر کیا ۔ خلافت راشدہ کے دور میں ابتدائی فتوے بھی دیتے رہے م حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے چند سال بعد وہ شام چلے گئے اور اہل دمشق کی عیش و عشرت والی زندگی کے بارے میں سختی سے احتساب کرنے لگے ۔ لیکن والی شام امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی شکایت پر آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو خلیفہ وقت نے واپس مدینہ بولا لیا ۔ آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا انتقال حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے دور میں ہوا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
Raja Arslan