قرآن مجید کا تعارف
سورۃ فاتحہ تا سورۃ النساء _ سورۃ قائدہ تا سورۃ توبہ _ سورۃ یونس تا سورۃ نحل _ سورۃ بنی اسرائیل تا سورۃ فرقان _ سورۃ شعراء تا سورۃ یسین _ سورۃ والصفت تا سورۃ حجرات _ سورۃ ق تا سورۃ الناس .۔
قرآن مجید کے 30 پارے , 7منازل , 114 سورتیں , 6666 آیات , 86430 کلمات , 3,23,760 حروف , 14 سجدہ تلاوت ہیں _ قرآن مجید کی مدت نزول 22 سال پانچ ماہ 14 دن ہے قرآن پاک کے متفق علیہ مکی سورتوں کی تعداد 65 ، متفق علیہ مدنی سورتوں کی تعداد 18 اور اختلافی سورتوں کی تعداد 31 ہے ۔ جبکہ 20 ایسے مقامات ہیں جہاں زیر ، زبر ، پیش کی غلطی آدمی کو کفر تک پہنچا دیتی ہے ۔ قرآن پاک میں 26 پیغمبروں اور چار فرشتوں کے نام آئے ہیں قرآن پاک میں حضرت جبرائیل کے نام ہیں یہی ” روح الامین روح القدس ” ۔ قرآن پاک میں صحیح قرأت ادا کرنے کے لئے جو علامات مقرر ہیں انہیں ” رموزواوقاف “ کہا جاتا ہے ان کی تعداد 15 ہے ۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت 22 صحابہ کرام قرآن پاک کے حافظ تھے ۔ قرآن پاک کی سورت سورۃ بنی اسرائیل کا نام باعتبار حروف تہجی سب سے زیادہ طویل ہے ۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی سورۃ اقرا اور دوسری دوسری وحی سورۃ والضحی نازل ہوئی ۔ ” ترجمان القرآن حضرت عبداللہ بن مسعود “کو کہتے ہیں دو سورتیں سورۃ فاتحہ اور سورۃ نصر مکمل سورت کی شکل میں نازل ہوئی تھی۔ واقعہ معراج 2 سورتوں سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ والنجم میں بیان ہوا ہے ۔ قرآن مجید کی آخری آیات کی کتابت ” ابی خزیمہ انصاری رضی اللہ تعالی عنہ “ نے کی تھی۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے دو دن قبل کل سورۃ توبہ جو باعتبار نزول قرآن پاک کی آخری سورت ہے کی آخری آیات نازل ہوئی ۔ حضور پاک صلی اللہ وسلم کو سورۃ مدثر کے ذریعے اعلانیہ تبلیغ کا حکم ہوا تھا ۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوہ صفا پر چڑھ کر قریش کو اسلام کی دعوت دی تو اس وقت سورۃ لہب نازل ہوئی تھی ۔ حضرت ادریس علیہ السلام کا ذکر قرآن پاک کی دو سورتوں سورۃ مریم اور سورۃ انبیاء میں آیا ہے ۔ جبکہ سب سے زیادہ ذکر حضرت موسی علیہ السلام کا آیا ہے ، یعنی چالیس سورتوں میں ۔ جنگ یمامہ میں حفاظ قرآن کی بڑی تعداد شہید ہوئی تھی ۔ قرآن پاک میں لفظ قل سے شروع ہونے والی چار سورتیں ہیں سورۃ کافرون ، سورۃ اخلاص ، سورۃ الناس ، سورۃ الفلق ۔ سورۃ نمل میں بسم اللہ الرحمن الرحیم دو بار آئی ہے جبکہ سورۃ توبہ کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں ہے سورۃ بنی اسرائیل کا دوسرا نام سورۃ اسراء ہے۔سورہ یسین کو ایک بار پڑھنے سے دس بار قرآن مجید پڑھنے کا ثواب ملتا ہے جبکہ سورۃ اخلاص کو تین بار پڑھنے سے پورے قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملتا ہے ۔ قرآن پاک کی سب سے لمبی سورت سورۃ البقرہ ہے ، جس کی 286 آیات ہیں ۔ اور سب سے چھوٹی سورت سورۃ کوثر ہے جس کی 3 آیات ہیں . قرآن پاک کی دو صورتیں ایسی ہیں جن کے نام میں صرف ایک تہجی آتا ہے وہ ” سورۃ ص “ جو کے 23واں پارے میں ہے اور ” سورۃ ق “ کے 26واں پارے میں ہے ۔ قرآن مجید میں 70 سے زائد مقامات پر دعا مانگنے کی تاکید کی گئی ہے۔ قرآن پاک کی سورتوں کی تین اقسام ہیں طویل ، متوسط ، مختصر ۔ مسجد بنو زریق میں سب سے پہلے قرآن پاک پڑھا گیا تھا تورات ، انجیل ، زبور اور قرآن مجید رمضان المبارک میں نازل ہوئی ۔ قرآن پاک میں پہلا سجدہ سورۃ اعراف میں آیا ہے . قرآن پاک میں سب سے زیادہ مرتبہ لفظ ‘الف’ آیا ہے جس کی تعداد 48,872 ہے ۔ جبکہ سب سے کم لفظ ‘ظ’ آیا ہے جسکی تعداد 842 ہے ۔ قرآن پاک 8 پارے ایسے ہیں جن کا آغاز نئ صورتوں سے ہوتا ہے ۔ قرآن پاک میں تین ایسے اشخاص کا ذکر آیا ہے جو نبی نہیں تھے لیکن انہیں اچھے الفاظ میں آیا ہے لقمان ، عزیز ، مصر اور ذوالقرنین ۔ قرآن پاک کی سورتیں انبیاء کے نام پر ہیں سورۃ یونس ، سورۃ ھود سورۃ یوسف ، سورۃ ابراہیم اور سورۃ محمد ہیں ۔ جب کہ ایک سورۃ کا نام خاتون کے نام پر ہے اور وہ سورت “سورۃ مریم “ ۔ قرآن مجید میں ایک سورت سورۃ البقرہ میں سب سے زیادہ احکام ہیں ۔ قرآن مجید کا دل سورہ یسین ، قرآن مجید کی زینت سورۃ الرحمٰن اور ام الکتاب سورۃ فاتحہ کو کہتے ہیں سورۃ فاتحہ دو بار یعنی مکہ اور مدینہ میں نازل ہوئی ۔ حضرت ابی بن کعب قرآن پاک کی آخری وحی کے کاتب تھے مجھے مکہ مکرمہ میں حضور پاک صلی اللہ وسلم پر 18 رمضان المبارک 13 سال قبل از ہجرت سے لے 11 ربیع الاول 10 ہجری تک قرآن مجید نازل ہوتا رہا ، اور مدینہ میں دس سال تک ۔ قرآن پاک کا پہلا بامحاورہ اور سلیس حدیث اردو ترجمہ شاہ عبدالقادر نے کیا تھا قرآن پاک کا سب سے پہلا لاطینی زبان میں ترجمہ ہوا تھا ۔ قرآن پاک کے روس جرمن ، انگلش ، فرنچ ، اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ موجود ہیں قرآن پاک دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی اور سب سے زیادہ چھپنے والی کتاب ہے قرآن پاک کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت والی کتاب صحیح بخاری شریف ہے ۔
Raja Arslan
Masha Allah
Masha Allah very good information for every Muslim please keep it up.
MASHA'ALLAH
Well done!!! Keep up the good work..
Well said
Lucky Club Casino Site – luckyclub.live
Lucky Club Casino is one of the top online casinos 카지노사이트luckclub for Australian players! Check our review to learn everything about it! Rating: 4.1 · Review by Lucky Club
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.