google.com, pub-8027888829699698, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شَعبَانُ الْمُعَظَّم اور اس کے فضائل - History Finder class="post-template-default single single-post postid-113 single-format-standard wp-embed-responsive right-sidebar nav-float-right separate-containers header-aligned-left dropdown-hover aa-prefix-histo-" itemtype="https://schema.org/Blog" itemscope>

شَعبَانُ الْمُعَظَّم اور اس کے فضائل

Table of Contents

 شَعبَانُ الْمُعَظَّم آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کا مہینہ اور نوافل ادا کرنے کا طریقہ 

 

رسول اکرم ، نور مجمسم ، شاہ بنی آدم ، شافِعِ اُمَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کا شَعبَانُ الْمُعَظَّم کے بارے میں فرمان مکرم ہے کہ ۔ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان المبارک ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا مہینہ ہے ۔ ( الجامع الصغیر الحدیث ۴۸۸۹ ص ۳۰۱)

رمضان کے بعد کون سا مہینہ افضل ہے ؟ 

حضرت  سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں ، دو عالم کے مالک و مختار ، مکی مدنی سرکار ، محبوب پروردگار صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کی بارگاہ بے کس پناہ میں عرض کی گئی کہ رمضان کے بعد کونسا روزہ افضل ہے ؟ 
رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : تعظیم رمضان کیلئے شعبان کا ۔ پھر عرض کی گئی ، کونسا صدقہ افضل ہے ؟ 
رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ : رمضان کے ماہ میں صدقہ کرنا ۔ (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج ۲ ص ۱۴۶ حدیث ۶۶۳)

پندرھویں شب میں تجلی 

اُمُّ الْمُمنِین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے روایت ہے ، تاجدار رسالت ، محبوبِ ربُّ العزَّت صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم نے فرمایا : اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ شعبان کی پندرہویں شب میں تجلی فرماتا ہے ۔ اِستِغْفار  ( یعنی توبہ ) کرنے والوں کو بخش دیتا اور طالب رحمت پر رحم فرماتا اور عداوت والوں کو جس حال پر ہیں اسی پر چھوڑ دیتا ہے ۔ (شُعَبُ الْاِیْمَان ج ۳ ص ۳۸۳ حدیث ۳۸۳۰) ۔

بھلائیوں والی راتیں 

اُمُّ الْمُمنِین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا روایت فرماتی ہیں : میں نے نبی کریم ، رَءُوفٌ رَّحیم صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ؛ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ خاص طور پر چار راتوں میں بھلائیوں کے روزے کھول دیتا ہے ۔ 
( ۱ ) بقر عید کی رات ( ۲ ) عیدالفطر کی رات ( ۳ ) شعبان کی پندرہویں رات کہ اس رات میں مرنے والوں کے نام اور لوگوں کا رزق اور اس سال حج کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں  ( ۴ ) عرفہ ( ۹ ذوالحجہ ) کی رات ، اذان فجر تک ۔( اَلْدُّرُالْمَنْثُوْرج ۷ ص ۴۰۲ ) ۔ 

مغرب کے بعد چھ نوافل 

مغرب کے فرض و سنت کے بعد چھ رکعت خصوصی نوافل ادا کرنا معمولات اولیاء کرام رَحِمَھُمُ اللّٰہُ تعالٰی سے ہے ۔ مغرب کے فرض و سنت ادا کر کے چھ رکعت نفل دو دو رکعت ادا کیجیئے ۔ 
 ( ۱ ) پہلی دو رکعتیں شروع کرنے سے قبل یہ عرض کرے :
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! دو رکعتوں کی برکت سے مجھے درازی عمر بالخیر عطا فرما ۔
( ۲ ) دوسری دو رکعتیں شروع کرنے سے قبل عرض کیجئے:
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! ان دو رکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما ۔ 
( ۳ ) تیسری دو رکعتیں شروع کرنے سے قبل عرض کیجیۓ:
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! ان دو رکعتوں کی برکت سے مجھے غیروں کی محتاجی سے بچا  اور مجھے بس اپنا محتاج بنا ۔ 
ہر دو رکعت کے بعد اکیس بار سورۃ اخلاص یہ ایک بار سورۃ یاسین شریف پڑھئے ، بلکہ ہوسکے تو دونوں ہے پڑھ لیجیۓ ۔ اور دوسری صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ایک بندہ یاسین شریف بلند آواز سے پڑھے اور دوسرے خاموشی سے سنیں ۔ اس میں یہ حیال رکھۓ کہ دوسرا اس دوران زبان سے یاسین شریف نہ پڑھے ۔ ان شاءاللہ عَزَّوَجَلَّ رات شروع ہوتے ہی ثواب کا انبار لگ جاۓ گا ۔ ہر با یاسین شریف کے بعد دعاۓ نصف شعبان بھی پڑھۓ ۔ 

دعاۓ نصف شَعبَانُ الْمُعَظَّم

ترجمہ

قبر پر موم بتیاں جلانا 

شب براءت میں مرد حضرات کا قبرستان جانا سنت ہے ۔ ( عورتوں کا جانا شرعا اجازت نہیں ) قبروں پر موم بتیاں نہیں جلا سکتے ۔ اسی طرح حاضرین کو خوشبو پہنچانے کی نیت سے قبر سے ہٹ کر اگربتیاں جلانے میں حرج نہیں ۔ 

آتش بازی حرام ھے 

افسوس ! آتشبازی کی ناپاک رسم اب مسلمانوں میں زور پکڑتی جارہی ہے ۔ مسلمانوں کا کروڑ ہا کروڑ روپیہ ہر سال آتشبازی کی نذر ہوجاتا ہے ۔ اور آئے دن یہ خبر آتی ہیں کہ فلاں جگہ آتشبازی سے اتنے گھر جل گئے اور اتنے آدمی جھلس کر مر گئے وغیرہ وغیرہ ۔ اس میں جان کا خطرہ ، مال کی بربادی اور مکان میں آگ لگنے کا اندیشہ ہے ۔ پھر یہ کام اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی بھی ہے ۔ 
حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں ۔
آتشبازی بنانا ، بیچنا ، خریدنا اور حریدوانا ، چلانا اور چلوانا سب حرام ہے ۔ ( اسلامی زندگی ص ۷۸ ) 

 

تُجھ کو شعبان معظم کا خُدایا واسطہ 
بخش دی رب محمد تو مری ہر اک خطا

Raja Arslan

Leave a Comment